28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 19:15
لاہور میں پنک رکشا، فلاحی تنظیم کی بلا سود قرضے کی پیش کش
جیو نیوز - لاہور.......لاہور میں نجی فلاحی تنظیم نے پنک رکشا کی خریداری کے لیے مستحق خواتین کو بلاسود قرضے دینے کی پیشکش کر دی۔ لاہور میں پنک رکشا متعارف کرانے والی سماجی رہنما زر اسلم سے نجی فلاحی تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ پنک رکشا خواتین کی فلاح وبہبود کی طرف اہم قدم ہے۔ ان کی تنظیم اور وزیراعلیٰ خودروزگار اسکیم کے تعاون سے مستحق خواتین کو پنک رکشا کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔