30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:0
دبئی میں بین الاقوامی سرمایہ کانفرنس 30 مارچ سے شروع ہوگی
جیو نیوز - دبئی..........دبئی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے خصوصی سفیر جاوید ملک شرکت کریں گے۔ بین الاقومی سرمایہ کاری کانفرنس کا آغاز30 مارچ کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوگا، جس میں60 سے زیادہ ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے۔ پاکستان کے خصوصی سفیر جاوید ملک نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کے کانفرنس میں شرکت سے دنیا بھر سے آئے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بہتر انداز میں روشناس کروایا جا سکتا ہے- بین الاقوامی تاجر اور سرمایہ کار پاکستان میں پاے جانے والے مواقع میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان ایسے تمام بین الاقوامی فورم پر موجود رہے۔