تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:3

کراچی اسٹاک میں شدید مندی ،انڈیکس میں 1200 پوائنٹس گرگیا

جیو نیوز - کراچی ......کراچی اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے آغاز پر بھی شدید مندی کا شکار رہی ۔2 ماہ کے دوران انویسٹرز کے 1 ہزار ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1200سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 29 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا ۔گزشتہ دو ماہ کے دوران 100 انڈیکس تقریبا 5000 پوائنٹس گنوا بیٹھا ہے جس کی وجہ سے شیئرز کی مجموعی مالیت میں 10 ارب ڈالر سے زائد کمی دیکھی گئی ۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق حصص بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے علاوہ ایس ای سی پی کی طرف سے بروکرز سے کلائنٹس کی تفصیلات طلب کیے جانے کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں سرمایاکار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.