30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:21
اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز
جیو نیوز - اسلام آباد......اوگرا نےیکم اپریل سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز حکومت کو بھجوادی۔ ذرائع کے مطابق تجویز پٹرولیم منسٹری کو بھجوائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول 4روپے 40پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے 25پیسے،ہائی اوکٹین 7روپے 66پیسے ،لائٹ ڈیزل 2روپے 56 پیسے اور مٹی کا تیل 1روپے 56 مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔