تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:15

یکم اپریل سے پیٹرول 4.40 اور ڈیزل 6.25روپے مہنگا کرنے کی تیاری

جیو نیوز - اسلام آباد.......اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرول 4روپے 40پیسے اور ڈیزل 6روپے 25پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی۔ اوگرا ذرائع کےمطابق عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے رجحان کےمطابق پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول 4روپے 40پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے 25پیسےفی لٹرمہنگا کرنےکی تجویزہے۔ ہائی اوکٹین 7 روپے 66پیسے، لائٹ ڈیزل 2روپے 56 پیسے اور مٹی کا تیل ایک روپے 56پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے ۔ وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.