تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:31

قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء میں 3 ارب ڈالر خرچ ہوں گے

جیو نیوز - لاہور.........وزیراعلیٰ پنجاب نے قطر میں نوکریوں کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بات کی ہے۔ قطر کے ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں تین بلین ڈالرز خرچ ہوں گے ، بارہ اسٹیڈیمز بنیں گے، ہوٹلز ، ایئر پورٹ اور دیگر انفرا اسٹرکچر کی بھی تعمیر نو ہوگی جس کے لیے ہنر مند افراد کی ضرورت پڑے گی۔ قطر نے میگا ایونٹ کے انعقاد پر تین بلین ڈالرز خرچ کرنے کا عندیہ دیاہے۔ پھر حکومت بھی ورلڈ کپ سے پہلے ملک میں انفرااسٹریکچر،ائیر پورٹ ،ہوٹلز اور اسٹیڈیمز کی تعمیر پر تقریباً ایک سو بلین ڈالرز خرچ کرے گی۔ اس وقت مختلف اسٹیڈیم اور انفرااسٹرکچرز کی تعمیر پر ہزاروں غیر ملکی ماہرین اور مزدور کام کررہے ہیں،جن کی تعداد مقامی افراد سے زیادہ ہےجس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ قطر عرب دنیا کاواحد ملک ہے جسے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے چنا گیا، لیکن وہاں کے گرم موسم کے پیش نظر اس ایونٹ کو روایت کے برخلاف نومبر دسمبر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.