تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:32

مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے ٹیکس مراعات ختم کرنے کا امکان

جیو نیوز - اسلام آباد....... مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں مزید ڈیڑھ سو ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم کرنے کے لیے کمر کس لی ہے ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومتی اخراجات پورے کرنے اور آمدن کو بڑھانے کی خا طر بجٹ 2015-16 میں ایس آر اوز کے زریعے صنعتی شعبے کو دی جانے ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔آئی ایم ایف کی تجویز پر حکومت کی جانب سے مالی بجٹ 2014-15 میں بھی 100ارب روپے کی غیر ضروری ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے اس طرح کے اقدامات سے حکومت منصفانہ ٹیکس نظام کو متعارف کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.