تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 11:0

خادم علیشاہ بینک کے کھاتے دار پریشان نہ ہوں،اسٹیٹ بینک

جیو نیوز - کراچی.......گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خادم علیشاہ بینک کے کھاتے دار پریشان نہ ہوں، اسٹیٹ بینک کے ہوتے ہوئے کسی ایک کھاتے دار کی رقم نہیں ڈوبے گی۔یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے نجی بینک کی ڈجیٹل برانچ کے افتتاح کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفت گو میں کہی، انہوں نے کہ دنیا کے ہر ملک میں بینکوں کیخلاف قانونی کارروائی ایک معمول کا عمل ہے، تاہم کھاتے داروں کو کوئی نقصان نہ ہو اس بات کو یقینی بنایا جائے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق چند مخصوص نجی بینکس کو اشرافیہ تک مخصوص ہونے کے بجائے زرعی، چھوٹے کاروبار کرنے والوں اور وزیر اعظم یوتھ لون جیسی اسکیموں میں شامل ہو کر عوام تک اپنے رسائی میں اضافہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.