تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 مئی 2015
وقت اشاعت: 18:3

سندھ اسمبلی میں رواں مالی سال کے بجٹ پر بحث

جیو نیوز - کراچی........سندھ اسمبلی میں نو ماہ کے بجٹ اخراجات پر بحث ہوئی تو ایم کیو ایم اراکین نے پانی کی فراہمی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کے فور منصوبے کے لئے رکھے گئے 149ملین میں سے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔ سندھ حکومت کے 9ماہ کے بجٹ اخراجات پر بات ہوئی۔ ایم کیو ایم کے محمد حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا کراچی پر 46ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ محض سیاسی بیان ثابت ہوا، کراچی کی اسکیموں کے فنڈز اندرون سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے جاری کردئیے گئے۔ ایم کیو ایم کے سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ پانی کی اسکیموں کے لئے فنڈز تو رکھے جاتے ہیں لیکن خرچ نہیں کئے جاتے۔ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر شورو کا کہنا تھا کہ وفاق سے سندھ کو اس کے حصے کی رقم ادا نہیں کی جارہی تاہم صوبائی بجٹ کا 51فیصد شہری علاقوں میں خرچ کیا جارہا ہے۔ اجلاس کو جمعے کی صبح تک ملتوی کردیا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایوان میں پانی کے مسئلے کو اجاگر کرنا تھا لیکن اسپیکر نے عجلت میں اجلاس ختم کروا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.