تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 مئی 2015
وقت اشاعت: 0:37

ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو 6ارب ڈالر فراہم کرے گا

جیو نیوز - اسلام آباد........ایشیائی ترقیاتی بنک توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبے مکمل کرنے کے لیے 2019تک پاکستان کو 6ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک سے ملنے والے 6ارب ڈالرز کے فنڈ سے 100سے300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے منصوب شروع کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جامشورو کول منصوبہ، گوجرہ خانیوال موٹر وے اور حویلیاں حسن ابدال موٹر وے کی تعمیر بھی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.