13 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:4
پاک چین اقتصادی راہداری ، ثمرات سے کوئی صوبہ محرم نہیں رہیگا،احسن اقبال
جیو نیوز - اسلام آباد ......وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کےثمرات سےکوئی صوبہ محروم نہیں رہیگا ، کراچی،کوئٹہ،لاہور کوروٹس کے طور پرمنصوبے میں شامل کیا گیاہے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت جاری آل پارٹیز کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں کے تحت مختلف روٹس کی شاہراہیں تعمیر کی جائینگی ، منصوبہ دیگر حصوں میں توانائی پروجیکٹس کی تکمیل ،انفرااسٹرکچر کی بہتری اور انڈسٹریل زونز کا قیام شامل ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ توانائی بحران ہے، ہمارے پاس ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کے ذرائع نہیں،ہم بجلی کی ترسیل نہیں کر سکتے ، جس کے باعث ہمارے کارخانے بھی نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہپاک چین تعلقات تاریخ کا انمول سبق ہے،ہردورمیں پاک چین دوستی کو خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون تصور کیا گیا، ہم چین کے ساتھ اپنی سیاسی دوستی کو اقتصادی دوستی میں ڈھالنے میں ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری طویل مدتی منصوبہ ہے،منصوبے کے تحت چین اپنی صنعتیں پاکستان میں لگائے گا ۔