13 مئی 2015
وقت اشاعت: 19:15
ٹیلی کام سیکٹر میں تبدیلی اورمزید ترقی کے لیے پُر عزم ہیں،ولید ارشید
جیو نیوز - اسلام آباد .......پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی بہتری کے لیے ڈسرپٹو اِنوویشن کے موضوع پر مارک زواکی کے ساتھ ایک سیشن کا اہتمام کیا۔پی ٹی سی ایل پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں تبدیلی اورمزید ترقی لانے کے لیے پُر عزم ہے۔ادارہ نئی اور جدّت طراز ٹیکنالوجیز، جدید طریقے اور مصنوعات و سروسز کے لیے مسلسل کوشش کررہا ہے اور کامیابی سے متعارف کرا رہا ہے تاکہ صارفین کی تیزی سے بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ سیشن کا مقصد ادارے کے باصلاحیت لیڈرز کو جدید ترین تحقیقی نتائج، ٹیکنالوجیکل دریافتوں اور بصیرت انگیز معلومات سے آگاہ رہنے کے لیے معاونت فراہم کرنا تھا تاکہ وہ پی ٹی سی ایل کی ٹیکنالوجیکل قیادت کو بحال رکھ سکیں۔مارک زواکی امریکہ میں مقیم اعلیٰ سطح کے بزنس اسٹریٹیجسٹ، بورڈ ایڈوائزر، مرکزی مقرر اور Angel سرمایہ کار ہیں۔ مارک نے دُنیا بھر میں 300 سے زائد کلائنٹس کو ترقی اور آمدنی سے متعلق مختلف اقدامات مثلًا کاروباری حکمتِ عملی، ڈسرپٹو اِنوویشن، کاروباری اور کارپوریٹ ترقی وغیرہ کے بارے میں مشاورت فراہم کی ہے۔ اُن کے کلائنٹس میں مائکرو سافٹ، میک ڈونلڈز، ماسٹر کارڈ، Cisco، انٹیل،SAP ، GSMA، اوکسیڈینٹل پٹرولیم، UBS ، سوئس کام وغیرہ شامل ہیں۔ مارک نے دُنیا بھر میں 50 سے زائد ممالک میں مشاورتی خدمات انجام دی ہیں ۔پی ٹی سی ایل کے ساتھ مارک کے اس خصوصی سیشن میں انہوں نے متعلقہ موضوع پر اپنی قیمتی معلومات سے مستفید کیا ۔ انہوں نے سیلیکون ویلی میں ٹیکنالوجیکل تبدیلی پر بھی بات کی۔سیشن میں ولید ارشید ، صدر اور سی ای او، پی ٹی سی ایل؛ ڈاکٹر سیّد اسماعیل شاہ، چیئرمین، پی ٹی اے؛ میجر جنرل عامر عظیم باجوہ ،ڈی جی ٹیکنیکل آئی ایس آئی؛ جنرل راؤ،ایم ڈی، ٹی ایف؛ مائیکل پیٹرک فولی، سی ای او، ٹیلی نار؛ عبد العزیز، سی ای او، یو فون؛ فیصل ستّار،سی ای او، یو ایس ایف؛ بریگیڈیئر سمیع، ای ڈی، ایف اے بی؛ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزارت کے ترجمان طارق سلطان، عبد الصمد؛ اور موبی لنک، Huawei ، زونگ، زیڈ ٹی ای، یو بینک، ایف اے بی، ٹی ایف، آئی سی ٹی R&D فنڈ، آئی ایس آئی، یو ایس ایف، عسکری بینک، نادرا، آئی بی، ایچ ای سی، گوگل اور اکیڈیمیا کے اعلیٰ سطح کے معززین شریک ہوئے۔سیشن کا اختتام پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید اور سی ایچ آر او سیّد مظہر حسین کی طرف سے اظہارِ تشکّر پر ہوا۔