تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:19

سانحہ صفورا:کراچی بھر کے تاجروں کی جانب سے کاروبار بند

جیو نیوز - کراچی........سانحہ صفورا کےواقعےپر شہر بھر کے تاجروں کی جانب سے کاروبار بند رکھا گیا ہے جبکہ شہر کی تمام مارکیٹیں بھی یوم سوگ کے موقع پر بند ہیں ۔سانحہ صفورا واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار ہے جسکے سبب آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ا گیا وہی کراچی کی تاجر برادری بھی آج کاروبار اور تجارتی مراکز بند کرنے کا اعلان کیا گیاجسکے سبب شہر بھر کی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔چیرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کاروباری مراکز بند رکھ کر وہاں سیاہ جھنڈے لہرانے کا اعلان کیا تھا جبکہ سنددھ تاجر اتھاد نے بھی واقع کی مزمت کرتے ہوئے سندھ بھر میں کاروباری مراکز بند کرنے کی اپیل کی تھی جسکے سبب آج شہر بھر کے بازار بند ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.