14 مئی 2015
وقت اشاعت: 13:47
ٹیکس کی شرح کم ہو تو ٹیلی کام سیکٹر مزید ترقی کریگا، سی ای او زونگ
جیو نیوز - کراچی..........زونگ پاکستان کے منتظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس کی شرح میں کمی ہو تو ملکی ٹیلی کام سیکٹر مزید ترقی کریگا اور کاروبار کے حجم میں اضافے سے حکومتی آمدن پر بھی مثبت اثر پڑیگا۔ زانگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیو ڈیانگ فینگ نے جیو نیوز کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران بتایاکہ مزید حکومتی تعاون، ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی اور روزگار کے مواقع لا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زونگ رواں سال پاکستان میں 30 کروڑ ڈالر کی بھاری سرمایا کاری اور فور جی ٹیکنا لوجی سے عوام کا لائف اسٹائل تبدیل کردے گا۔ جنگ گروپ ایم ڈی یوسف بیگ مرزا، سی او ا و ظہیر الدین خان اور آئی ٹی ہیڈ، حیدر رضا سمیت زونگ کے سی آئی او، نیاز ملک نے بھی ٹیلی کام سیکٹر کی تبدیلیوں پرتبادلہ خیال کیا۔