تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 مئی 2015
وقت اشاعت: 18:3

جدید سہولتوں سے آراستہ نئی گرین لائن ٹرین پٹری پر ڈال دی گئی

جیو نیوز - لاہور........محکمہ ریلوے نے جدید سہولتوں سے آراستہ ایک اور نئی گرین لائن ٹرین پٹری پر ڈال دی۔ یہ ٹرین اسلام آباد اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلا کرے گی۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم نواز شریف 15 مئی کو کریں گے۔ ریلوے ورکشاپ مغلپورہ لاہور میں تیار کی گئی اس ائیر کنڈیشنڈ ٹرین کانام گرین لائن ٹرین رکھا گیا ہے۔ یہ ٹرین روزانہ اسلام آباد سے سہ پہر 3بجکر 15ًمنٹ پر اور کراچی سے رات ساڑھے 9بجے اپنی منزل کے لئے روانہ ہوا کرے گی۔ گرین لائن ٹرین لاہور، خانیوال، بہاولپور،روہڑی اور حیدر آباد اسٹیشنوں پر رکا کرے گی۔ ٹرین کا اسلام آباد تا کراچی کرایہ ساڑھے 5ہزار روپے جبکہ لاہور تا کراچی 5ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین میں مسافروں کو ٹکٹ کی رقم میں تین وقت کے کھانے، وائی فائی، اخبارات اور دیگر سہولتیں حاصل ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.