تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:36

رمضان پیکیج میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور......وزیر اعلیِ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کی فراہمی میں کوئی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی، منافع خوری کی آڑ میں عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیِ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خصوصی رمضان پیکیج کے تحت سستے آٹے کی فراہمی پر ساڑھے تین ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔عوام کا مفاد سب سے عزیز ہے۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیِ کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی وہ خود نگرانی کریں گے ۔ منافع کی آڑ میں کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.