تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 مئی 2015
وقت اشاعت: 11:34

ماس ٹرانزٹ اورنج ٹرین اور میٹرو بس اتھارٹی کا آرڈی ننس جاری

جیو نیوز - لاہور......گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ماس ٹرانزٹ اورنج ٹرین اور میٹرو بس اتھارٹی کا آرڈی ننس جاری کردیا ۔اتھارٹی کے چیئرمین وزیر اعلی ِ شہباز شریف ہوں گے ۔ ماس ٹرانزٹ اورنج ٹرین اور میٹرو بس اتھارٹی کا آرڈی ننس اورنج ٹرین اور میٹرو بس کا نظام چلانے کےلیے جاری کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب اتھارٹی کے چیرمین ہوں گے۔ایک وائس چیئرمین جبکہ اراکین میں وزیر ٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی شامل ہونگے ۔ ارکان کی مدت تین سال ہو گی ۔ اتھارٹی سے متعلق بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں پراونشل موٹر وہیکلز ترمیمی آرڈی ننس کا بل بھی پیش کیا جائے گا جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے پر پہلی بار 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.