15 مئی 2015
وقت اشاعت: 12:22
وزیراعظم نے نئی گرین لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا
جیو نیوز - اسلام آباد ......وزیراعظم نوازشریف نےاسلام آباد سے کراچی کیلئے گرین لائن ٹرین کا افتتاح کردیاہے ۔ گرین لائن ٹرین کے افتتاح کے موقع پروزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور دیگر وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔وزیر اعظم ٹرین کا معائنہ کرنے اندر گئے اوراس میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نواز شریف ٹرین کے انجن تک گئے اورٹرین ڈرائیور سے بھی ملے۔ گرین لائن ٹرین ایرکنڈیشنڈ،وائی فائی سمیت جدیدترین سہولتوں سےآراستہ ہے،گرین لائن ٹرین میں کھا پینا بھی بالکل مفت ملے گا۔