6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:7
سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پاکستان میں موجود ہیں، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور........وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ محنت اور دیانت سے چیلنجوں کو مواقع میں بدلنا ہے۔ لاہور میں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام کانفرنس انویسٹر لیڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شہبازشریف نے کہا کہ صنعتکار پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا افسوس ایک طرف ایٹمی قوت اور دوسری طرف کشکول ہے۔ ہمیں اپنی محنت سے چیلنجوں کو مواقع میں بدلنا ہے، وزیر اعلی ٰ نے کہا ٹیکس بیس بڑھانے کی بہت گنجائش ہے، تاہم جمع شدہ ٹیکس کا درست اور شفاف استعمال بھی وقت کی ضرورت ہے۔