7 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:5
آیندہ سال کیلئے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیاجائیگا،اسحاق ڈار
جیو نیوز - اسلام آباد ........وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آیندہ سال کےلیے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیاجائیگا،جس کی تیاری میں عوام کا مفاد مدنظر رکھا جائیگا ۔وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بجٹ سے متعلق اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 16- 2015 ءکا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیا جائیگا، 4 جون کو 15-2014 ءکا اقتصادی سروے جاری کیا جائیگا جبکہ آئندہ بجٹ کی تیاری میں عوام کے مفاد کو مدنظر رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آیندہ بجٹ سے متعلق اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس کل طلب کیا ہے، ٹیکس اصلاحات کمیشن کی سفارشات کو بجٹ میں شامل کیاجائے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ سے متعلق ٹیکس ایڈوائزری کونسل کےساتھ اجلاس مفید رہا۔