تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:0

لاہور: اتوار بازاروں میں قیمتوں میں کمی ،شہری مطمئن

جیو نیوز - لاہور.......... ماہ رمضان سے قبل لاہور کے اتوار بازاروں میں سبزیوں اور اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کچھ کمی آ ئی ہے۔ ماہ رمضان سے قبل لاہور کے اتوار بازار وں میں سبزیوں کی قیمتوں میں نسبتاً کمی دیکھنے میں آئی ہے ، پیاز عام بازاروں میں 80 روپے کلو جبکہ اتوار بازار وں میں 40 روپے،ایک ہفتے سے غائب ٹماٹر بھی 40 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں ، سبزیوں کی قیمتوں میں نسبتاًکمی پر شہریوں میں اطمینان ہے۔ اتوار بازاروں میں مہنگائی میں کمی پر شہری خوش ہیں تو سبزی فروشوں کو بھی سکون ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں بھی سبزیوں کی قیمتیں یہی رہیں تو یہ ماہ بھی دلی سکون کیساتھ گزرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.