تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:0

رمضان سے قبل منافع خور سرگرم ہوگئے

جیو نیوز - کراچی..........رمضان المبارک کا مہینہ تو ابھی دور ہے لیکن اتوار کے روز کراچی کے شہری سبزی لینے پہنچے تو ان کے بھائو دیکھ کر عوام کا پارہ اور بھی چڑھ گیا، لیکن سبزی فروشوں کا اصرار ہے کہ وہ شہری حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر سبزی فروخت کرتے ہیں۔ اتوار کے روز پھل اور فروٹ کی مرکزی ایمپریس مارکیٹ کا رخ کیا تو پتہ چلا کہ سبزیوں میں سب سے سستا ہر دلعزیز آلو ہی ہے، بیس روپے کلو پر آلو تو فروخت ہوا لیکن دیگر سبزیوں کی قیمتوں پر شہری پریشان اور دکاندار مطمئن ہیں۔سبزی فروش کہتے ہیں کہ نرخ زیادہ نہیں لیکن عوام کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد پر نرخوں میں اضافے کے بجائے ان میں کمی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.