تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:48

پی ٹی سی ایل نے ایوو ڈبل والیوم ڈبل فن آفر متعارف کروا دی

جیو نیوز - کراچی........ پاکستا ن میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے صارفین کے لیے ایوو ڈبل والیوم ۔ڈبل فن آفر متعارف کروا دی ہے۔کمپنی کی جانب سے دی گئی اس نئی آفر سے موجودہ اور نئے تھری جی ایوو ونگل 9.3 اور چار جی ایوو ایل ٹی ای صارفین پورے سال کے لیے تمام پیکجز پر بغیر کسی اضافی چارجز کے اب ڈبل والیوم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صارفین پی ٹی سی ایل کی کسی بھی ون سٹاپ شاپ یا ریٹیل شاپ پر وزٹ کر کے یہ آفر حا صل کر سکتے ہیں۔اس آفر کی بدولت پی ٹی سی ایل ایوو صارفین اپنی ڈیٹا اور کمیونیکیشن کی روزمرہ ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی ویڈیو اسٹریمنگ، ملٹی میڈیا مواد کی ڈائون لوڈنگ اور آن لائن گیمز و دیگر اپلیکیشنز کے وسیع ڈیٹابیس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل ایوو وائر لیس براڈبینڈ ملک بھر میں 250 سے زائد شہروں میں کنیکٹیویٹی فراہم کر رہی ہے جبکہ اسکو مزید علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جدید انفارمیشن کمیونیکیشن کی سروسز فراہم کی جا سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.