تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:16

اگلےمالی سال کے لئے محصولات کا ہدف 3100ارب روپے مقرر

جیو نیوز - اسلام آباد......فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اگلےمالی سال کے لئے محصولات کا ہدف 3100ارب روپے مقرر کیا ہے۔سنٹرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے مالی سال 2015-16کے لئے محصولات وصولی کا ہدف 3200ارب روپے مقرر کرنے کا کہا گیا تھا۔لیکن گذشتہ ہفتے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایف بی آر حکام کے درمیان مزاکرات کے بعد اس یہ ہدف 3100 ارب روپےمقرر کرنےپراتفاق کیا گیا۔یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لئے محصولات کا ہدف 2810ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے کم کر کے 2605 ارب روپے تک کم کیا گیا۔ زرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر نے یقین دھانی کروائی ہے کہ اس ہدف کو کم نہیں کرناپڑے گا ۔اس سلسلے میں چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کو بھی اعتماد میںلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.