تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:48

ایس ای سی پی نے بھی ایگزیکٹ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

جیو نیوز - اسلام آباد........سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھی ایگزیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 2006میں رجسٹرڈ ہونے والی ایگزیکٹ کمپنی کے صرف 6لاکھ شیئرز ہیں، جبکہ پاکستان میں بنیادی سرمایہ صرف 70لاکھ روپے ہے۔ ایس ای سی پی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے خلاف میمورنڈم اینڈ آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 3ڈائریکٹرز ہیں، جن میں شعیب شیخ، ان کی اہلیہ عائشہ شیخ اور دبئی میں قائم کمپنی ایگزیکٹ ایل ایل سی شامل ہے۔ اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر یا سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات کا کسی کو علم نہیں۔ ایس ای سی پی ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کے پاکستان میں 6لاکھ شئیرز ہیں، ایک ایک شیئر چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ اور ان کی اہلیہ عائشہ شیخ جبکہ 59ہزار 998شیئرز دبئی کی ایگزیکٹ ایل ایل سی کمپنی کے نام ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2014میں ایگزیکٹ کمپنی نے 18لاکھ 90ہزار 256 روپے انکم ٹیکس ادا کیا، اپریل2013 میں مزید 2کمپنیز بول نیوز اور بول انٹر پرائزز کے نام سے رجسٹرڈ کرائی گئیں، ان دونوں کمپنیز کے 5، 5ڈائریکٹرز ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے رجسٹریشن کے وقت ایس ای سی پی کو 3بزنس بتائے۔ پہلا بزنس آئی ٹی ڈویلپمنٹ، دوسرا کال سنٹرز اور تیسرا آئی ٹی امپورٹ ایکسپورٹ کا ہے،تاہم ایجوکیشن یا ڈگریاں جاری کرنے کے بزنس کے بارے میں ایس ای سی پی کو کبھی آگاہ نہیں کیا گیا اور اس معاملے پر ایگزیکٹ کو نوٹس جاری ہو سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.