8 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:45
اسلامی ترقیاتی بینک دیہی علاقوں کیلئے 10موبائل کلینک دے گا
جیو نیوز - اسلام آباد......اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو دیہی علاقوں کے لیے 10موبائل کلینک فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر احمد محمدعلی نے اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بنک پانچ سال تک دیہی علاقوں کے لیے 10موبائل کلینک کو فنڈ بھی مہیا کرے گا۔