8 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:22
’’سیس بل 2015ء ‘‘سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور
جیو نیوز - اسلام آباد......گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ’’سیس بل 2015ء‘‘ سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015ء پر عمل درآمد کے جائزے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ بل کی منظوری کے دوران تحریک انصاف، اے این پی، ایم کیو ایم،بی این پی عوامی اور مسلم لیگ ق نے ایوان سے واک آؤٹ کیا ہے۔