تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:22

کراچی کی پھل اور سبزی منڈی مسائل کا گڑھ بن گئی

جیو نیوز - کراچی......سپر ہائی وے پر قائم کراچی کی سبزی منڈی مبینہ کرپشن، بے امنی اور حکومتی عدم توجہ کے باعث مسائل کا گڑھ بن گئی ہے، سرکار کو کروڑوں روپے ماہانہ کی آمدن دینے والی منڈی میں پینے کے لیے پانی بھی خریدنا پڑتا ہے۔ کراچی میں سُپر ہائے وے پر قائم سبزی منڈی نہ صرف شہر کی پھل اور سبزیوں کی ضروریات پوری کرتی ہے بلکہ یہاں موجود پلانٹس کے زریعے بیرون ملک کروڑوں ڈالر کی برآمدات بھی ہوتی ہیں۔ منڈی کے اطراف میں امن و امان کی مخدوش حالت اور منڈی کے اندر اس سے زیادہ مخدوش سڑکیں، یہاں کی مکمل کہانی سناتی نظر آتی ہیں۔ گیس اور پانی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی نے تاجروں اور مزدوروں سب کو عزاب میں مبتلا کیا ہوا ہے۔حد تو یہ ہے کہ یہاں پینے کے لیے پانی بھی خریدنا پڑتا ہے۔کراچی کی یہ پھل اور سبزی منڈی، پورے شہر کی طرح ہی حکومتی توجہ سے مکمل طور پر محروم ہے،امن و امان اور دیگر بنیادی مسائل کا حل صرف منڈی کے اندر ہی نہیں بلکہ اس کے اطراف میں موجود متعلقہ صنعتوں کے فروغ کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.