27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:13
کراچی میں دودھ کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کا اضافہ
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں دودھ کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیاہے۔دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔
دودھ کی نئی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 90 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ دودھ کے ہول سیل نرخ 71 روپے سے بڑھا کر 77 روپے فی لیٹر کردیے گئے ہیں ۔ قیمتوں میں اضافے سے قبل دودھ 84 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا ۔