27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:18
رضاکارانہ ٹیکس اسکیم :گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت نے رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کے تحت گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15مارچ تک توسیع کر تے ہوئے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے بینک ترسیلات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح آج سے 0.4 فی صد کر دی ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتےہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ تاجربرادری کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا پوراموقع دیا جائے گا۔ تاہم ٹیکس اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اب تک اس سکیم سے 2500افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خزانے میں 22 کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔ صوبوں کےخدشات دور کرکے صوبوں اور مسلح افواج سے مشورے کےبعد مردم شماری کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائےگا۔ اگلے الیکشن سے پہلے مردم شماری ضرورکی جائےگی تاکہ نئی حلقہ بندیاں ہوسکیں۔
آج سے شرح 0.4فی صد کو دی گئی ہےجو اس کے بعد بھی ٹیکس نیٹ میں نہیں آئیں گے تو پھر قانون کے مطابق ایف بی آردوسرے ذرائع اختیار کرے گا۔