27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:3
نیپرا نے فی یونٹ 4 روپےبجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی
جیو نیوز - لاہور......نیپرا نے بجلی کی قیمت 4روپے 11پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 3روپے 83پیسے کم کرنے کی درخواست دی تھی۔
چیرمین نیپرا کے مطابق صارفین کو مارچ مہینے کے بجلی بلوں میں 32ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیےچیرمین نیپرا طارق سدوزئی نےنیپرا ہیڈکوارٹر میں سماعت کی ۔
چیرمین نیپرا نے دوران سماعت کہا کہ سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے پوچھا گیا تھا کہ سستے پاورپلانٹس کیوں نہیں چلائے گئے؟ مہنگے پاور پلانٹس کیوں چلائے ، دونوں اداروں کی طرف سے جواب نہیں آیا۔ چیرمین نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی ۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ 300یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنے والے گھریلواور کے الیکٹرک کے صارفین پرنیپرا کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔