تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:9

امریکا نے جرمنی کے ساتھ تجارت میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا

جیو نیوز - واشنگٹن......... امریکا نے جرمنی کے ساتھ تجارت کے شعبے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا،گزشتہ چار دہائیوں میں پہلی مرتبہ امریکا جرمنی کا اہم ترین تجارتی پارٹنر بن گیا ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق شہر ویز باڈن میں قائم جرمن دفتر شماریات نے بتایا کہ 2015ء کے دوران جرمنی اور امریکا کے مابین ہونے والی تجارت کا حجم 173.2 ارب یورو رہا۔ امریکا سے قبل فرانس اور جرمنی اہم ترین تجارتی ساتھی تھے۔

گزشتہ برس ان دونوں ممالک کے درمیان 170.1 ارب یورو کی تجارت ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.