تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:2

خام تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ایران

جیو نیوز - تہران.........ایران کے وزیراقتصادیات علی طیبانیہ نے کہاہے کہ ایرانی حکومت خام تیل کی اپنی پیداوار میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق گفتگوکرتے ہوئے ایرن کے وزیر اقتصادیات علی طیبانیہ نے کہا کہ خام تیل کی یومیہ پیداوار دو ملین بیرل تک جلد پہنچ جائے گی۔ گزشتہ برس ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والی جوہری ڈیل کے مؤثر ہونے کے بعد رواں سال جنوری سے تہران حکومت نے ملک میں موجود خام تیل کی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

ایرانی وزیر کے مطابق ایرانی خام تیل جلد ہی عالمی منڈی میں دستاب ہو گا۔ دوسری جانب عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام کا رجحان بھی موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.