5 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:16
دہشتگردی سےپاکستان سے زیادہ کوئی دوسراملک متاثر نہیں ہوا: امریکی محکمہ خارجہ
جیو نیوز - واشنگٹن.......ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک متاثر نہیں ہوا، طالبان مذاکرات سےانکاری رہے تو اپنی فوج رکھیں گےاورافغان فورسزکو ٹریننگ بھی دیں گے ۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گرد حملوں سے پاکستان سے زیادہ کوئی دوسرا ملک متاثر نہیں ہوا،امریکی حکومت کی پاکستان کےساتھ سنجیدہ بات چیت ہوئی، پاکستان نے امن مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، امن مذاکرات کا مقصد معاہدے تک پہنچنا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم طالبان کےامن مذاکرات کی حمایت کرتےہیں،افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان مسئلےکاپُرامن حل چاہتےہیں،طالبان مذاکرات سےانکاری رہے تو اپنی فوج رکھیں گے اور افغان فورسز کو ٹریننگ بھی دیں گے۔