تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:33

مکہ مکرمہ میں اسلامی بینکاری اور معیشت پر عالمی کانفرنس

جیو نیوز - مکہ مکرمہ......سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں اسلامی بینکاری اور معیشت پر عالمی کانفرنس ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری کا نظام عالمی معاشی انفرا اسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

مکہ مکرمہ کی ام القراء یونیورسٹی میں دو روزہ انٹرنیشنل اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس شروع ہو گئی ہے جس میں دنیا بھر سے معاشی ماہرین، ایگزیکٹیوز، معاشی ادارے، اسلامی اسکالرز اور اعلیٰ سعودی حکام شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کا مقصد نہ صرف شریعت سے مطابقت کے تحت سرمایہ کاری کے راستے تلاش کرنا ہے بلکہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال میں معاشی استحکام کا حل بھی نکالنا ہے۔

کانفرنس سے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر عاصم خواجہ اور ورلڈ بینک کے سینئر نائب صدر محمد محیدالدین سمیت معاشی ماہرین نے خطاب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 2008ءمیں عالمی معاشی بحران کے بعد اسلامی مالیاتی نظام تیزی سے فروغ پا رہاہے، اسلامی بینکاری کی شریعہ صنعت دنیا کے 8ممالک میں کام کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.