تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:20

امریکا ،حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھا کر پیش کر رہا ہے، الشباب

جیو نیوز - موغادیشو..........شدت پسند گروپ الشباب نے اپنے زیر قبضہ علاقے میں امریکی حملے کی تصدیق کر دی تاہم تنظیم نے ہلاکتوں کی تعدادسے اتفاق نہیں کیا ہے اورکہاہے کہ امریکا ہلاکتوں کی تعدادکو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں شدت پسند گروپ الشباب نے کہا کہ امریکا کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں 150 سے زائد ہلاکتیں مبالغہ آرائی کے سوا کچھ نہیں ۔الشباب کے ملٹری ترجمان ابو مصعب نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ امریکا نے الشباب کے کنٹرول والے علاقے میں بمباری کی ہے۔

مگر انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر بتایا ہے۔ ہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی ایک جگہ پر 100 جنگجوئوں کو جمع ہونے نہیں دیتے۔ ہمیں معلوم ہے کہ آسمان جہازوں سے بھرا ہوا ہے۔‘‘ تاہم ابو مصعب کی طرف سے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں یا مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.