تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:29

پاکستان ، بیلاروس تجارتی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں،خرم دستگیر

جیو نیوز - لاہور ......وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان تجارتی تعلقات بتدریج مضبوط ہو رہے ہیں ۔

دونوں ممالک کی وزارتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے بعد مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق سے اِن کوششوں میں تیزی آئے گی ۔

اس موقع پر بیلاروس کے وزیر صنعت ایچ ای ویٹ لے نے کہا کہ بیلاروس کی حکومت ، پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینے کی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.