تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:6

نیپرانے لیسکو کیلئے 5سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی

جیو نیوز - لاہور .........نیپرا نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیے 5 سالہ ٹیرف کی منظوری دیتے ہوئے 2 روپے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دے دی، حتمی فیصلہ وزارت پانی و بجلی کرے گی۔

لیسکو کی جانب سے 5 سالہ ٹیرف کی منظوری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیپرا نے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے تا 2 روپے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دے دی، کمرشل صارفین کو ایک روپے 95 پیسے اور صنعتی صارفین کو ایک روپے 85 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق نیپرا سالانہ بنیادوں پرلیسکو کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ بھی کرسکے گا، لیسکو کیلئے 5 سال کی منظوری کمپنی کی نجکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.