تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:26

زائدقیمتوں پر دود ھ کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

جیو نیوز - کراچی.... کراچی انتظامیہ کا سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ میں 178 دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے جبکہ 88 دودھ فروشوں کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔

کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمتیں تاجروں اور دکانداروں کے نمائندوں کی مرضی سے مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر دود ھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صارفین اپنی شکایت 1299 پر درج کرائیں۔ صارفین کی نشاندہی پر نا جائز منافع خوری کے مر تکب دودھ فروش کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کراچی کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹس نے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے 9 دودھ فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع جنوبی میںایک دودھ فروش کے خلاف کارروائی کی گئی جس پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ضلع وسطی اور غربی میں تین تین دودھ فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

مجموعی طور پر ضلع وسطی میں 16کورنگی میں 6 اور ضلع غربی میں 8 دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

ضلع ملیر میں 2 اور ضلع کورنگی میں ایک دودھ فروش کو گرفتار کیا گیا۔ کمشنر کراچی نے واضح کیا کہ زائد قیمت پر دودھ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.