9 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:52
کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنیکی درخواست نیپراکودیدی
جیو نیوز - کراچی......کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی 1روپیہ 43پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی ہے۔
کے الیکٹرک کی طرف سے نیپرا کو بھیجی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صارفین کے لیے بجلی 1روپیہ 43پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے، درخواست دسمبر کے مہینے میں استعمال ہونے والے فیول کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میںکی گئی ہے ۔ نیپراکے الیکٹرک کی درخواست پر 17مارچ کو سماعت کریگا ۔