9 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:24
فیصل آباد: پاورلومزکی خواتین ورکرزکا ڈی سی اوآفس پر دھاوا
جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آبادمیں پاورلومزکی خواتین ورکرزنے ڈی سی اوآفس پر دھاوابول دیا،مشتعل خواتین نے دروازے پرڈنڈے برسائے اورٹریفک بھی روکنے کی کوشش کی۔
علاقہ سدھارسے تعلق رکھنے والی پاورلومزورکرز ڈنڈے اٹھاکرڈی سی اوآفس پہنچ گئیں۔مرکزی گیٹ پرڈنڈے برسائے اورٹریفک بھی روکنے کی کوشش کی، جس پر پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا۔فیکٹری مالکان کا کہناہے کہ پاور لومز مزدوروں سے معاملات طے پا چکے ہیں، چند شر پسند عناصر صنعتی ماحول خراب کرنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔
پاور لومز مزدروں کی جانب سے مشینوں کی صفائی تیل دینے اور بیم اٹھانے کے معاملے پرگزشتہ ماہ سے شروع کی جانیوالے احتجاجی تحریک اور ہڑتال کے بعد 90 فیصد صنعتی علاقوں میں کام دوبارہ شروع ہو گیا تھا تاہم سدھار کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے ایک گروہ نے گزشتہ چار روز سے مطالبات کے حق میں ڈی سی او دفتر کے باہر دھرنا دے رکھا تھا۔