10 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:28
بنگلادیش : مرکزی بینک سے ہیکرز 8ارب 48 کروڑ روپے لے اڑے
جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلا دیش کے مرکزی بینک سے ہیکرز 8ارب 48کروڑ روپے لے اڑے ۔ٹائپنگ میں ایک حرف کی غلطی سے 2ارب روپے چوری ہونے سے بچ گئے۔
بنگلا دیش کے بینک حکام کے مطابق آن لائن چوری کا یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا۔ نامعلوم ہیکرز نے بنگلادیش سینٹرل بینک کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کی اور بین الاقوامی سطح پر رقوم کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی دستاویزات چرا لیں ۔ بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے استعمال ہونے والا ڈیٹا ہیکرز کی تحویل میں آیا تو اُنہوں نے رقم منتقل کرنے کے لیے ای میلز کیں ۔
فیڈرل ریزرو بینک نے 4ای میلز پر مطلوبہ کارروائی کرتے ہوئے 8ارب 48 کروڑ روپے فلپائن کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے لیکن 2ارب روپے سری لنکا کی ایک غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے نام منتقل کرنے کی پانچویں ای میل پر کارروائی روک دی ۔ کیونکہ ہیکرز نے اس ای میل میں این جی او کے نام کی ٹائپنگ میں معمولی سی غلطی کر دی تھی۔