تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:10

خط غربت جانچنے کے طریقے کی تبدیلی اگلے ماہ تک مکمل ہوجائیگی، ڈار

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خط غربت جانچنے کے طریقہ کار کوتبدیل کرنے کے لئے وزارت خزانہ اگلے ماہ کے وسط تک کام مکمل کر لے گی۔

پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت فی کس 2350کلوریز کا معیار مقرر ہے،حکومت اس میں چند اور چیزیں شامل کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ خط غربت جانچنے کے پرانے مقدار میںکوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.