11 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:6
فیصل آبادـ:پاور لومزمزدوروں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری
جیو نیوز - فیصل آباد…فیصل آباد میں ڈی سی او آفس کے سامنے پاور لومز مزدوروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے ۔
پاور لومز مزدوروں کی جانب سے فیکٹریوں میں مشینوں کی تیل صفائی اور بیم اٹھانے کیلئے الگ عملہ بھرتی کرنے کا مطالبہ پورا نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔ مزدوروں نے 6روز سے ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔
احتجاج ختم کرانے کیلئے مذاکرات میں ناکامی پر انتظامیہ نے پولیس کے ذریعے مظاہرین کو منتشر بھی کرنے کی کوشش کی اور لاٹھی چارج کیا گیا تاہم مزدور مطالبات پورے نہ ہونے تک احتجاج ختم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اور خراب موسم کے باوجود احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔