12 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:27
پنجاب میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - لاہور........چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نےٹیوٹا ہیڈ آفس اور پنجاب بھر میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
لاہورمیں جیونیوزسےگفتگو کرتےہوئے چیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نےکہاکہ ملک کو تونائی بحران کا سامناہے، اداروں اور ہر فردکوموجودہ سسٹم پر بوجھ کم کرنےکےحوالےسےاپناکرداراداکرنا ہو گا ۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا کے 378 اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے،شفاف بڈنگ ہو گی،سستی بجلی سےملک اور ادارے کو کروڑوں روپےکی بچت ہو سکے گی ۔
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ حکومتی اداروں اور صنعت کاروں کو متبادل بجلی کی طرف جانا ہی ہو گا ۔