تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:42

متعدد قومی کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے،ایف بی آر

جیو نیوز - اسلام آباد…قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے 2014-15ء ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق جن کھلاڑیوں نے سال 2014-15ء میں ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں اسد شفیق ،انور علی، یا سر شاہ ،محمد بابر،یونس خان ،فواد عالم ،عماد وسیم اور مصباح الحق شامل ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ سب سے زیادہ مالیت کےاثاثے ہیں جن کی مالیت 16کروڑ94 لاکھ 26 ہزار345 روپےہے۔دوسرےنمبرپرشعیب ملک ہیں،اثاثوں کی مالیت16کروڑ16لاکھ27ہزار743روپےہے،تیسرے نمبر پر عمر اکمل ہیں،اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ45 لاکھ 94 ہزار 224 روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سال سے کرکٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت7کروڑ54لاکھ603روپےدکھائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.