14 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:41
پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس کے کرائے میں اضافہ کر دیا
جیو نیوز - لاہور…ریلوے حکام نے قراقرم اور بزنس ایکسپریس ٹرین کے بعد کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 10 سے 30 فیصد اضافہ کر دیا ،کرایوں کا اطلاق کل 15 مارچ سے ہو رہا ہے ۔
ریلوےحکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 1135 سے بڑھا کر 1430 کر دیا گیاہے ، اے سی بزنس کا کرایہ 3500 سےبڑھا کر 4ہزار روپے جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 5 ہزار سے بڑھا کر5ہزار 700سروپے کر دیا گیاہے۔
ریلوے حکام نے کرایوں میں اضافے کی وجہ جدید سفری سہولتوں کی فراہمی قرار دیا ہے جن میں ٹی وی، منرل واٹر ، وائی فائی اوردیگر سہولتیں شامل ہیں۔