تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:23

نان فائلرز پر 0اعشاریہ5فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لگے گا،اسحاق ڈار

جیو نیوز - اسلام آباد ......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کل سے نان فائلرز کے بینک انسٹرومنٹ پر0 اعشاریہ 5 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

سینئر صحافی حنیف خالد کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ کل سے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بینک اکاؤنٹس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ بڑھ جائے گا، جو 29 فروری 2016ء تک 0اعشاریہ3 فیصد تھا اب اسے 0اعشاریہ5 فیصد کر دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے آج بھی جمع نہ کرانے والے نان فائلرز گھاٹے میں رہیں گے،حکومت کا کچھ نہیں جائے گا، اس نے تو 13 ارب سے زائد کا ودہولڈنگ ٹیکس جمع کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.