15 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:59
بجلی چوری میں سندھ پہلے،پنجاب دوسرے نمبر پر
جیو نیوز - اسلام آباد .......وزارت پانی وبجلی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں سندھ میں سب سے زیادہ 34 ارب 45کروڑکی بجلی چوری ہوئی،دوسرے نمبر پر پنجاب میں 18 ارب 4کروڑ کی بجلی چوری کی گئی۔
قومی اسمبلی میں گزشتہ 5 سال کے دوران بجلی چوری اور مقدمات پر وزارت پانی و بجلی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 34 ارب 45 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی ،5ارب20 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں جبکہ پنجاب میں 18 ارب 4کروڑ کی بجلی چوری ہوئی ، 9ارب 97 کروڑ کی وصولی کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں 17ارب 63 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی ، 2 ارب 13 کروڑ کی وصولی کی گئی ،،بلوچستان میں30 کروڑ کی بجلی چوری ہوئی اور 9کروڑ 70لاکھ کی وصولیاں کی گئیں ۔