تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:48

ایف بی آر کا نادہندہ تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور ......ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کی فہرست تیا کرلی اور ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر زرائع کے مطابق لاہور کے ایک ہزار سے زائد امیرترین ٹیکس نادہندہ تاجروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے ،جن کا تعلق لبرٹی ،ڈیفنس ،گلبرگ ،مال روڈ ،ہال روڈ ،اعظم مارکیٹ ،اچھرہ ،اکبری منڈی اور دیگر مارکیٹوں سے ہے ۔

ایف بی آرذرائع کا مزید کہناتھا کہ یہ تاجر شاہانہ زندگی بسر کرتے ہیں بڑی بڑی گاڑیوں اور بنگلوں میں ریائش پذیر ہیں، انکے بچے اعلیٰ سکولوں میں پڑھتے ہیں اور ہر سال بیرون ملک یا شمالی علاقہ جات میں چھٹیاں گزارتے ہیں لیکن ٹیکس دینے کی باری آئے تو صرف چند ہزار روپے دیتے ہیں ۔ انہیں اسی ماہ کے آخر تک نوٹس بھیجے جائیں گے جس کےبعد کارروائی شروع کردی جائےگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.